Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیس میں نئی دفعات شامل کرنے کے معاملے پر یاسمین راشد کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے کیس کی سماعت کی
شائع 09 ستمبر 2023 11:09am
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے شیر پاؤ پل پراداروں کیخلاف تقریر اور جلاؤ گھیراؤ میں نئی دفعات شامل کرنے کے معاملے میں ڈاکٹر یاسمین راشد کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا ۔

تھانہ سرور روڈ پولیس اسٹیشن کی جانب سے دی گئی درخواست پر سماعت جج عبہر گل خان نے کی۔

عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرتے ہوئے انہیں 14 ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

پولیس کی جانب سے اس مقدمہ میں بغاوت،جنگ چھیڑنے اور عوام کو فسادات پر اکسانے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ نئے الزامات کی تحقیقات کیلئے یاسمین راشد کا دوبارہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کیخلاف تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

Yasmin Rashid

Pakistan Tehreek Insaf