Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب بار کونسل کا مہنگائی کیخلاف کل صوبے بھر میں ہڑتال کا اعلان

پنجاب کے وکلا ماتحت عدالتوں میں پیش نہ ہوں، پنجاب بار
شائع 08 ستمبر 2023 09:39pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پنجاب بار کونسل نے مہنگائی کے خلاف کل پنجاب بھر میں ہڑتال کی کال دے دی۔

پنجاب بار کونسل کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر کے وکلاء کل ماتحت عدالتوں میں پیش نہیں ہوں۔

پنجاب بار کونسل نے پاکستانی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے ہڑتال کی کال دی۔

یاد رہے کہ ملک میں مہنگائی کی موجودہ لہر کی وجہ سے غریب اور متوسط طبقے کو مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری طرف ہڑتال کے دوران وکلا کے عدالتوں میں پیش نہ ہونے کی وجہ سے بھی سائلین کو پریشانی ہوتی ہے۔

economic crisis

Strike

Pakistan Inflation

Punjab bar Council