Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

مکلی: نگراں وزیرسیاحت کے احکامات پرمقبرے کا تالہ توڑنے پر انتظامیہ کو شوکاز نوٹس

ارشد ولی نے دورے کے دوران عملے کی غیرحاضری پر تالہ تڑوا دیا تھا
شائع 08 ستمبر 2023 01:27pm

محکہ آثار قدیمہ نے سندھ میں نگراں وزیر سیاحت ارشد ولی کی جانب سےاختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے مکلی میں تاریخی مقبرے کے تالے تڑوانے کا نوٹس لے لیا۔

گزشتہ روز آج نیوز نے خبر دی تھی کہ نگراں وزیرسیاحت 6 ستمبر کو مکلی دولہہ دریا خان کے مقبرے پرپہنچے تو وہاں تالا لگا ہوا پایا جس پر انہوں نے عملے کی آمد کا انتظار کیے بغیراسے تڑوا دیا تھا۔

آج نیوز کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے محکمہ آثار قدیمہ نے غیرحاضری پر مکلی انتظامیہ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔

مزید پڑھیے

مکلی کے تاریخی قبرستان میں نگراں وزیر سیاحت نے مقبرے کے تالے تڑوا دیے

نوٹس ڈائریکٹر جنرل آرکیالوجی منظوراحمد کناسرو کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ شام 5 بجے مقبرے کو عوام کیلئے بند کردیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ یونیسکو نے مکلی کے قبرستان کو عالمی ورثہ قرار دے رکھا ہے۔ اس لْحاظ سے اسے نقصان پہنچانا قانونی طور پرجُرم ہے۔

مکلی کے تاریخی قبرستان کے حکام کا کہنا ہے کہ عالمی ورثے کو نقصان پہنچانا قانونی طور پر جرم ہے۔

تالا توڑنے کے بعد متعلقہ محکمے نے نگراں وزیراعلیٰ سندھ کو واقعہ کی رپورٹ بھجوائی تھی۔

Makli

Makli Graveyard History

Caretaker Minister of Tourism Arshad Wali