Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جعلی شناختی کارڈ کا دھندہ: 5 نادرا افسران گرفتار

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل پشاور نے ملزمان کو گرفتار کیا، 59 جعلی شناختی کارڈ بنانے کا الزام
شائع 07 ستمبر 2023 11:04pm
فوٹو ــ فائل / شہری نادرا کے دفتر کے باہر کھڑے ہیں
فوٹو ــ فائل / شہری نادرا کے دفتر کے باہر کھڑے ہیں

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل پشاور کی بڑی کارروائی، جعلی شناختی کارڈ بنانے میں ملوث نادرا کے افسران سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل پشاور کے ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان میں اکرام اللہ، فرید خان، عبدالرزاق، اسد اللہ اور نثار محمود شامل ہیں۔

ملزم اکرام اللہ اور فرید خان نادرا آفس چترال میں بطور ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور سپرنٹینڈنٹ تعینات تھے۔

ملزم عبد الرزاق نادرا آفس ملتان میں بطور سینئر ایگزیکٹیو تعینات تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان نے مجموعی طور پر 59 سے زائد جعلی شناختی کارڈ بنائے، ضمانت قبل از گرفتاری خارج ہونے پر انھیں گرفتار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :

عوام کو زحمت سے بچانے والے نادرا کوڈز، اب اپنا کام گھر بیٹھے کروائیں

نادرا ڈیٹا لیک کی تحقیقات میں ملٹری انٹیلی جنس کو شامل کرنے کا حکم

نادرا نے جدید ترین پاک آئی ڈی موبائل ایپ متعارف کرا دی

ملزمان کے خلاف 2 مختلف مقدمات درج تھے، ایس ایچ او عرفان اللہ نے ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔

FIA

Nadra chairman

National Database & Registration Authority (NADRA)