Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

تاجر رہنماؤں کے نگراں وفاقی وزیر تجارت پر الزامات، استعفے کا مطالبہ

گوہر اعجاز فیڈریشن کیخلاف سازشیں کر رہے ہیں، جو ان کے منصب کے شایان شان نہیں، تاجر رہنما
شائع 07 ستمبر 2023 07:26pm
فوٹو ــ اسکرین گریب
فوٹو ــ اسکرین گریب

فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عرفان اقبال شیخ اور بزنس مین پینل کے چیئرمین انجم نثار پریس کانفرنس کے دوران نگراں وفاقی وزیر تجارت کے خلاف پھٹ پڑے۔ الزام لگایا کہ گوہر اعجاز فیڈریشن کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں، جو ان کے منصب کے شایان شان نہیں۔

لاہور میں کی گئی پریس کانفرنس میں بزنس مین پینل کے چیئرمین انجم نثار نے کہا کہ گوہر اعجاز نگراں صوبائی وزیر ایس ایم تنویر کے ساتھ ملکر اصل کام کی بجائے سیاست کر رہے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ گوہر اعجاز نے ڈی جی ٹریڈ آفس سے ایک لیٹر کے ذریعے فیڈریشن کے الیکشن کو متنازعہ قرار دیا ہے، اگر ان افراد کو سیاست ہی کرنی ہے تو وزارتوں سے استعفے دیں۔

اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے صدر عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ ڈی جی ڈی ٹی او کا لیٹر بزنس کمیونٹی کی توہین کے مترادف ہے۔ ’سابق صدر ایل سی سی آئی محمد علی میاں نے گوہر اعجاز کے استعفے کا مطالبہ کیا‘۔

ایف پی سی سی آئی پنجاب ریجن کے چیئرمین ندیم قریشی، سابق نائب صدر ایل سی ڈی آئی فہیم سہگل اور دیگر نے بھی ڈی جی ڈی ٹی او لیٹر کو مسترد کرتے ہوئے اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

pakistan economy

economic crisis

gohar ejaz

businessmen