پانچ ہزار روپے کا نوٹ بند ہونے کی خبریں، وفاقی وزیر اطلاعات نے سخت بیان جاری کردیا
وفاقی حکومت نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر زیر گردش پانچ ہزار روپے کے کرنسی نوٹ پر پابندی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جعلی ہے۔
نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے ٹوئٹ میں پانچ ہزار روپے کے نوٹ پر پابندی کے حوالے سے نوٹیفیکیشن پر ردعمل ظاہر کیا۔
مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان اس قسم کے جعلی نوٹیفکیشن پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزارت اطلاعات نے کہا کہ جعلی خبریں پھیلانا نہ صرف غیر اخلاقی و غیر قانونی ہے بلکہ یہ قوم کی بھی توہین ہے، ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس طرح کے غیر ذمہ دارانہ رویے کو مسترد کرے۔
یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر پانچ ہزار روپے کے کرنسی نوٹ پر پابندی کے حوالے سے خبریں زیر گردش تھی اور اس حولے سے ایک نوٹیفیکیشن بھی منظر عام پر آیا تھا، تاہم وزیر اطلاعات نے نوٹیفیکشن کو جعلی قرار دیا ہے۔
Comments are closed on this story.