Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

گلشن حدید نجی اسکول اسکینڈل: پرنسپل کا فون فرانزک کیلئے بجھوا دیا گیا

خواتین کے سامنے نہ آنے سے کیس کمزور ہونے کا خدشہ ہے، پولیس
شائع 07 ستمبر 2023 11:22am
فوٹو — اسکرین گریب/ فائل
فوٹو — اسکرین گریب/ فائل

کراچی کے علاقے میں گلشن حدید کے نجی اسکول میں خواتین سے اساتذہ زیادتی کرنے والے ملزم کا موبائل فون فرانزک کے لئے بجھوا دیا گیا۔

کراچی کے علاقے گلشن حدید کے اسکول کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، تفتیشی پولیس نے سائبرکرائم سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے اور موبائل فون کو فرانزک کے لیے بھیجوا دیا گیا۔

پولیس کے مطابق خواتین کے سامنے نہ آنے سے کیس کمزور ہونے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پولیس نے اسکول کی خواتین ملازمین کی تفصیلات جمع کرلی ہیں، لیکن کوئی متاثرہ خاتون تاحال پولیس کو نہ مل سکیں۔

دوسری جانب ڈی جی اسکول کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا سے ان تمام غیر اخلاقی ویڈیوز کو ڈیلیٹ کرایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

گلشن حدید اسکول ویڈیو اسیکنڈل: سی سی ٹی وی انسٹالیشن کمپنی کا مالک زیر حراست

گلشن حدید اسکول ویڈیوز اسکینڈل: ’پولیس نے جلد بازی میں کیس خراب کردیا‘

واضح رہے کہ گزشتہ روز پولیس نے سی سی ٹی وی انسٹالیشن کمپنی کے مالک علی لودھی کو حراست میں لے لیا تھا۔

karachi

ٖFIA Cyber Crime

Gulshan Hadeed