Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

توشہ خانہ کیس : بشریٰ بی بی کی وائس میچنگ کیلئے تفتیشی افسر کی وقت دینے کی استدعا منظور

ایف آئی آر کے مطابق کیس کو لے کر چلیں، عدالت کی تفتیشی افسر کو ہدایت
اپ ڈیٹ 07 ستمبر 2023 11:24am
سابق خاتون اول بشریٰ بی بی۔ فوٹو ; فائل
سابق خاتون اول بشریٰ بی بی۔ فوٹو ; فائل

اسلام آباد: توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی گئی۔عدالت نے وقت دینے کیلئے تفتیشی افسر کی استدعا منطورکرلی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کی۔

بشریٰ بی بی وکلاء سلمان صفدر، انتظار پنجوتھا اور نعیم پنجوتھا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں، اس موقع پر تفتیشی افسر نے عدالت میں بیان دیا کہ انہیں سابق خاتون اول کی گرفتاری مطلوب ہے۔

تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کی آڈیو فرانزک کے لئے ایف آئی اے کو بھیجی ہوئی ہے۔ وکیل صفائی نے کہا کہ 3 گھنٹے بلایا جاتا ہے اور بٹھائے رکھتے ہیں، تفتیش کے دوران بتایا بھی گیا کہ مذکورہ آڈیو بشریٰ بی بی کی نہیں۔

عدالت نے استفسار کیا کہ معاملہ رسیدوں کا ہے تو آڈیو کہاں سے آگئی؟ ایف آئی آر کے مطابق کیس کو لے کر چلیں۔

تفتیشی افسر نے کہا کہ عدالت سے استدعا ہے کہ بشریٰ بی بی کی وائس میچنگ کے لئے وقت دیا جائے، عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا منظور کرلی۔

عدالت نے بشریٰ بی بی کی 12 ستمبر تک عبوری ضمانت میں توسیع کررتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ نیب کی جانب سے بھی بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس میں آج طلب کر رکھا ہے۔

اسلام آباد

bushra bibi

tosha khana case