Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

گلشن حدید اسکول ویڈیو اسیکنڈل: سی سی ٹی وی انسٹالیشن کمپنی کا مالک زیر حراست

متاثرہ خواتین کے گھروں پر تالے، رابطہ کرنے والی خاتون کا موبائل بھی بند
اپ ڈیٹ 06 ستمبر 2023 10:31pm
گرفتار اسکول پرنسپل احاطہ عدالت میں لی گئی تصویر
گرفتار اسکول پرنسپل احاطہ عدالت میں لی گئی تصویر

کراچی کے علاقے گلشن حدید میں واقع حدید نجی اسکول کے فحش ویڈیو اسیکنڈل معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ پولیس نے سی سی ٹی وی انسٹالیشن کمپنی کے مالک علی لودھی کو حراست میں لے لیا ہے۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق پولیس نے اسکول کی خواتین ملازمین کی تفصیلات جمع کرلی ہیں، لیکن کوئی متاثرہ خاتون تاحال پولیس کو نہ مل سکیں۔

مزید پڑھیں: کراچی: آن لائن اسلحہ منگوانے والا ایک اور گروہ پکڑا گیا

تفتشی ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ متاثرہ خواتین کے گھروں پر تالے ہیں، گزشتہ روز کورٹ پہنچنے والی متاثرہ خاتون کا بھی موبائل کل سے بند ہے۔

مزید پڑھیں: گلشن حدید اسکول ویڈیوز اسکینڈل: ’پولیس نے جلد بازی میں کیس خراب کردیا‘

ذرائع کے مطابق ٹیکنیکل سپورٹ کیلئے ایف آئی اے سائبر کرائم کی مدد لینے کا امکان ہے، اسکول کا ڈی وی آر اور پرنسپل کا فون فارنزک کے لیے لاہور بھجوا دیا گیا ہے۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ خواتین کے سامنے نہ آنے سے کیس کمزور ہورہا ہے۔

karachi

Gulshan Hadeed

School Video Scandal