Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

کندھ کوٹ: مغویوں کی بازیابی کیلئے دھرنے پر بیٹھے شہریوں پر پولیس کا لاٹھی چارج، 10 زخمی

مذاکرات ناکام ہونے پر پولیس نے لاٹھی چارج کردیا، علاقہ میدان جنگ بن گیا
شائع 06 ستمبر 2023 06:13pm
Police action against people sitting on protest for recovery of hostages in Kandhkot - Aaj News

کشمور دھرنے کے بعد کندھ کوٹ کے شہریوں نے اپنے پیاروں کی آزادی کے لیے گولا موڑ انڈس ہائی وے پر دھرنا دے دیا، پولیس سے مذاکرات ناکام ہوئے تو مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے لاٹھی چارج کردی، جس کے نتیجے میں دس سے زائد مظاہرین زخمی ہوگئے۔

کندھ کوٹ کے شہری مغویوں کی بازیابی کے لیے وکیل عبدالغنی بجارانی کی کال پر گولا موڑ انڈس ہائی وے پر صبح دس بجے دھرنا دیا گیا، جس میں سینکڑوں شہری اور ورثاء شریک ہوئے۔

 لاٹھی چارج سے مظاہرین زخمی
لاٹھی چارج سے مظاہرین زخمی

دھرنے کے باعث سندھ سے پنجاب کی ٹریفک معطل ہوگئی۔

ایس ایس پی امجد احمد شیخ دھرنے کو ختم کرانے کے لیے مظاہرین سے مذاکرات کیلئے پہنچے۔

مسلسل ایک گھنٹے تک جاری رہے مذاکرات میں ایڈووکیٹ عبدالغنی بجارانی نے ایس ایس پی کو دو ٹوک جواب میں کہا کہ جب تک مغوی بازیاب نہیں ہوں گے تب تک دھرنا ختم نہیں کیا جائے گا۔

ایس ایس پی کے واپس جانے کے بعد پولیس کی بھاری نفری لاٹھیوں کے ساتھ دھرنے والے مقام پہنچ گئی اور لاٹھی چارج شروع کردیا، جس پر مظاہرین اور پولیس آمنے سامنے آگئے، پتھراؤ اور لاٹھیوں سے علاقہ میدان جنگ بنا دیا گیا۔

پولیس کی لاٹھیوں سے دس سے زائد مظاہرین زخمی ہوگئے۔

protest

Kandhkot

Kashmore Protest