Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

نگران وزیراعظم کی کراچی تاجر برادری کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی

انوار الحق کاکڑ سے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی اسلام آباد میں ملاقات
شائع 06 ستمبر 2023 02:51pm
فوٹو — پی آئی ڈی
فوٹو — پی آئی ڈی

نگران وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ نے کراچی کے تاجروں کو درپیش مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

انوار الحق کاکڑ سے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اسلام آباد میں ملاقات کی اور وزیرِ اعظم کو صوبے کے انتظامی امور اور امن و امان کے حوالے سے آگاہ کیا۔

کامران ٹیسوری نے وزیرِ اعظم کو کراچی کے تاجروں اور کراچی چیمبر آف کامرس کی طرف سے بجلی کے نرخوں کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔

وزیراعطم نے کامران ٹیسوری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ان تجاویز کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی ہدایات جاری کردی۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی: مہنگائی اور بجلی کے اضافی بلوں کیخلاف تاجر تنظیموں کی ہڑتال، کاروباری مراکز بند

کراچی: مہنگائی کیخلاف تاجروں کا روزگار بچاؤ تحریک کا آغاز

اس موقع پر انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ حکومت کراچی کے تاجروں کو درپیش تمام مسائل کا حل یقینی بنائے گی، کراچی چیمبر آف کامرس کی تجاویز پر مشاورت کے بعد جلد رپورٹ پیش کی جائے۔

اسلام آباد

Governor Sindh

Caretaker prime minister

kamran tessori

anwar ul haq kakar