Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسکردو میں لاپتا 2 روسی کوہ پیماؤں میں سے ایک کو بچا لیا گیا

دونوں کا رابطہ کل سے کمپنی سے منقطع تھا
اپ ڈیٹ 06 ستمبر 2023 10:00pm
چوٹی  گھاشا بروم فور - تصویر/ فائل
چوٹی گھاشا بروم فور - تصویر/ فائل

اسکردو میں لاپتا ہونے والے ایک روسی کوہ پیما کو ریسکیو کرلیا گیا ہے، جبکہ دوسرے کوہ پیما کی تلاش کیلئے پاک آرمی کا ہیلی مشن سرچ آپریشن میں مصروف ہے۔

ریسکیو کیے گئے کوہ پیما کو آرمی ہیلی کاپٹر سے اسکردو منتقل کردیا گیا ہے۔

دونوں کوہ پیما سات ہزار 400 میٹر بلند چوٹی گشہ بروم فور کی مہم جوئی کے دوران لاپتا ہوئے تھے۔

ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے بتایا تھا کہ دونوں کوہ پیماؤں کا رابطہ کل سے کمپنی سے منقطع تھا۔

ولی اللہ فلاحی کا کہنا ہے کہ دونوں کوہ پیما ایک ہفتہ سے مہم جوئی میں مصروف تھے۔

russia

mountaineer

Skardu