Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: آن لائن اسلحہ منگوانے والا ایک اور گروہ پکڑا گیا

سی ٹی ڈی نے کورنگی میں کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا
شائع 05 ستمبر 2023 10:45pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

کراچی میں آن لائن اسلحہ منگوانے والا ایک اور گروہ پکڑا گیا، محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کورنگی میں کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق فیصل عرف کوڈو اور محسن پشاور، نوشہرہ سے اسلحہ بذریعہ آن لائن کراچی منگواتے تھے۔

ملزمان کے قبضے سے نائن ایم ایم پستول اور مختلف علاقوں سے چوری شدہ موٹر سائیکلیں بھی برآمد ہوئیں۔

گروہ کے حوالے سے سی ٹی ڈی حکام نے مزید بتایا کہ گروہ کا سربراہ راشان ملائیشیا میں بیٹھ کر گینگ کو آپریٹ کرتا ہے، جبکہ فیصل عرف کوڈو برمی گینگ کے سربراہ کا اہم ساتھی ہے اور اسلحے کی سپلائی واٹس ایپ کے ذریعے کی جاتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں :

کچے علاقے میں پولیس کا آپریشن، 3 مغوی بازیاب

بنوں : اے این پی رہنما شیرولی باغی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق

کراچی کی تاریخ میں نازیبا ویڈیوز کا بڑا اسکینڈل، اسکول پرنسپل گرفتار

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق فیصل نے اپنے لیڈر راشان کی ہدایت پر صفدر رضوی کے قاتلوں کو بھی اسلحہ فراہم کیا تھا، گرفتار ملزم محسن 5 ہزار روپے میں اسلحے کی ڈیلیوری کرتا تھا۔

karachi

CTD

Karachi Street Crimes

Karachi law and order situation