کشمور : کامیاب مذاکرات کے بعد مغویوں کی بازیابی کیلئے دھرنا ختم
کشمور میں مغویوں کے ورثا اور ایس ایس پی کشمور میں مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ جس کے بعد مغویوں کی بازیابی کے لیے پانچ روز سے جاری دھرنا ختم کردیا گیا۔
ایس ایس پی کشمور نے مغویوں کی جلد بازیابی کی یقین دہانی کروائی۔ جس کے بعد پانچ روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔
پانچ روز سے جاری دھرنا ختم ہونے پر قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال ہوگئی۔
یاد رہے کہ شہریوں کی جانب سے مغویوں کی بازیابی کے لیے گھنٹہ گھر چوک پر دھرنا دیا گیا تھا۔
گھارو میں ہندو برادری نے کندھ کوٹ دھرنے کی حمایت میں ریلی بھی نکالی تھی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں کے خلاف فوجی آپریشن کیا جائے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ کندھ کوٹ میں ڈاکوؤں نے لوگوں کا جینا حرام کردیا ہے، اغوا کیے گئے افراد کو فوری بازیاب کروایا جائے۔
ریلی ایدھی سینٹر سے گھارو پریس کلب تک نکالی گئی تھی اور قومی شاہرہ پر دھرنا دیا گیا، جس کے باعث کراچی سے حیدرآباد، بدین جانے والا مٹھی روڈ بند ہوگیا تھا اور ٹریفک مکمل طور معطل ہوگئی تھی۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں ایک بچے سمیت ہندو برادری کے کم از کم چار افراد کو کشمور اور کندھ کوٹ کے اضلاع سے اغوا کیا گیا۔
Comments are closed on this story.