Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں گھر سے 25 سالہ خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد

خاتون کی شناخت فضا کے نام سے کی گئی ہے
شائع 05 ستمبر 2023 03:31pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

پی آئی بی کالونی میں گھر سے خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے جس کی شناخت 25 سالہ فضا کے نام سے ہوئی ہے۔

کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں گھر سے خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے، خاتون کی شناخت پچیس سالہ فضا کے نام سے کی گئی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس پی گلشن اقبال سمیت دیگر افسران جائے وقوعہ پر روانہ ہوگئے، اور کرائم سین یونٹ بھی طلب کر لی گئی۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ معاملہ پراسرار ہے، شبہ ہے کہ خاتون کو گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے، اور جس وقت قتل ہوا اس وقت خاتون کی والدہ گھر سے باہر بیٹھی ہوئی تھی۔

حکام نے کہا کہ موقع سے شواہد جمع کرلئے گئے ہیں اور واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

Target Killing

Karachi Police