Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان نیشنل پارٹی کا بی این پی میں ضم ہونے کا اعلان

بی این پی میں ورکر کی حیثیت سے کام کریں گے، سربراہ پاکستان نیشنل پارٹی
شائع 05 ستمبر 2023 01:03pm
اختر مینگل اور احسان پریس کانفرنس کرتے ہوئے۔ فوٹو:سوشل میڈیا
اختر مینگل اور احسان پریس کانفرنس کرتے ہوئے۔ فوٹو:سوشل میڈیا

پاکستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سید احسان شاہ نے اپنی پارٹی بی این پی میں ضم کرنے کا اعلان کردیا۔

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل کے ہمراہ کوٸٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سید احسان شاہ نے اپنی پارٹی بی این پی میں ضم کرنے کا اعلان کردیا۔

سید احسان شاہ کا کہنا تھا کہ بی این پی میں ورکر کی حیثیت سے کام کریں گے، اور متحد ہوکر بلوچستان کی آواز بننے کی کوشش کریں گے۔

اس موقع پر بی این پی کے سربراہ اختر مینگل کا کہنا تھا کہ احسان شاہ اور بی این پی کے کارکنوں کو خوش آمدید کہتا ہوں، لوگ جوک در جوک ہماری پارٹی میں شامل ہورہے ہیں۔

اختر مینگل کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی ڈوبتی کشتی کو بچانےکیلئےسب کو متحد ہونا ہوگا، سیاسی جماعتیں اور سیاسی رہنماؤں کو چاہئے کہ کم سے کم نکات پر بلوچستان کیلئے بات کریں۔

BNP

Pakistan national party