Aaj News

منگل, دسمبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

آزاد کشمیر میں بجلی بلوں کیخلاف احتجاج اور شٹر ڈاؤن ہڑتال، سڑکیں بند

میڈیکل اسٹورز سمیت تمام کاروبار بند
اپ ڈیٹ 05 ستمبر 2023 09:22pm
فوٹو  — فائل
فوٹو — فائل

آزاد کشمیر میں آج مہنگائی اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ہڑتال کی گئی۔پونچھ اور میرپور میں تمام کاروباری مراکز بند رہے، جبکہ نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں میں بھی تالے ڈال دیے گئے۔ تمام سب ڈویژنز میں مظاہرے کیے گئے۔

میرپور اور پونچھ ڈویژن کے سات اضلاع میں پہیہ جام ہڑتال اور شٹر ڈاؤن رہا۔

میرپور اور کوٹلی کے عوام کا مہنگائی کے خلاف پارہ ہائی رہا، عوامی ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا گیا۔

میرپور اور پونچھ ڈویژن میں ہنگامہ آرائی کے خدشے کے پیش نظر انتظامیہ نے افسروں کو سرکاری گاڑیوں کے بغیر دفتروں میں پہنچنے کی ہدایت کی۔

باغ سمیت پونچھ ڈویژن کے چار اضلاع میں ہڑتال کے باعث گاڑیوں کی آمدورفت معطل رہی جبکہ میڈیکل اسٹورز سمیت دیگر کاروبار بند رہا۔

ہڑتال کے باعث تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے بھی بند کیے گئے اور امن وامان برقرار رکھنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری طلب کی گئی۔

ضلع باغ، راولاکوٹ سمیت تمام سب ڈویژنز میں شہریوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔

پلندری میں بھی ہزاروں شہری سڑکوں پر آئے اور حکومت مخالف نعرے لگائے۔

ہڑتال کی وجہ سے پونچھ ڈویژن میں رکاوٹیں کھڑی کر کے تمام سڑکیں بند کی گئیں جبکہ بعض مقامات پر لوگوں نے بجلی کے میٹر اتارے اور اپنی زمینوں سے بجلی کے کھمبے بھی اکھاڑے۔

azad kashmir

Muzaffarabad

Strike

Bagh

Protest against electricity bills