Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نجی اسکول ویڈیو اسکینڈل: پرنسپل کیخلاف مقدمہ درج، مزید تین افراد زیر حراست

اسکول سیل کردیا، کوشش ہوگی طلباء کو دوسرے اسکولوں میں ایڈجسٹ کیا جائے، اسسٹنٹ کمشنر
اپ ڈیٹ 05 ستمبر 2023 02:44pm
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

کراچی: خواتین سے زیادتی کے الزام میں گرفتار گلشن حدید میں قائم نجی اسکول پرنسپل کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اسکول پرنسپل عرفان غفور میمن کے خلاف سرکار کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کی گئی جس میں 376، 509، 506 اور ٹیلیگراف ایکٹ کی دفعات لگائی گئی ہیں۔

دوسری جانب کراچی میں نجی اسکول کے گرفتار پرنسپل کے گھر اور اسکول پر پولیس نے چھاپے مار کر تین افراد کو حراست میں بھی لے لیا۔

اس کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر بن قاسم نذیر ابڑو نے گلشن حدید میں قائم اسکول سیل کردیا ہے۔

نذیر آبڑو نے کہا کہ اسکول کی عمارت کو ہم نے سیل کردیا ہے، اس متعلق فیصلہ محکمہ تعلیم کرے گا جب کہ واقعے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر خصوصی کمیٹی تشکیل دیں جائے۔

اسسٹنٹ کمشنر بن قاسم کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہوگی کے زیر تعلیم بچوں کی تعلیم متاثر نہ ہو، محکمہ تعلیم اس حوالے سے ایک حکمت عملی ترتیب دے رہا ہے اور یہ بھی کوشش ہوگی طلباء کو دوسرے اسکولوں میں ایڈجسٹ کیا جائے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر کچھ ویڈیوز وائرل ہوئیں جس کے بعد قانون حرکت میں آیا تو کراچی کی تاریخ میں نازیبا ویڈیوز کا ایک بڑا اسکینڈل بے نقاب ہوا۔

پولیس نے گزشتہ روز اسکول میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے خواتین اساتذہ اور طالبات کی نازیبا ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرنے والے پرنسپل عرفان غفور کو گرفتار کیا گیا تھا اور درجنوں ویڈیوز برآمد کی گئی تھیں۔

اس ضمن میں پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم خواتین کو نوکری کا جھانسہ دےکر زیادتی کا نشانہ بناتا تھا اور پھر زیادتی کی سی سی ٹی وی دکھاکر خواتین کو بلیک میل کرتا تھا، ملزم بلیک میل کرنے کیلئے خواتین سے زیادتی کی ویڈیوز بھی بناتا تھا۔

karachi

Karachi Police

Videos Scandal

School Principle

Gulshan Hadeed