Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: اے وی ایل سی کے دفتر کی چھت گرگئی، ایس ایس پی اور ڈی ایس پی ملبے تلے دب گئے

زخمیوں کو آغا خان اسپتال منتقل کردیا گیا
شائع 04 ستمبر 2023 04:43pm
فوٹو:آج نیوز
فوٹو:آج نیوز

ایس ایس پی اے وی ایل سی کے دفتر کی چھت گرگئی، جس کے نتیجے میں ایس ایس پی اے وی ایل سی اور ڈی ایس پی ایڈمن ملبے تلے دب کر زخمی ہوگئے۔

کراچی میں ایس ایس پی اے وی ایل سی کے دفتر کی چھت گرگئی، اور ملبے تلے دب کر ایس ایس پی اے وی ایل سی عبدالرحیم شیرازی اور ڈی ایس پی ایڈمن کمبو خان مری زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور ایس ایس پی اے وی ایل سی اورڈی ایس پی ایڈمن کو آغا خان منتقل کر دیا گیا۔

چھت گرنے کے بعد دفتر کے اندر کا منظر
چھت گرنے کے بعد دفتر کے اندر کا منظر

Karachi Police

AVLC