Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاک بھارت میچ کے بعد جسپریت بمراہ کو بڑی خوشی مل گئی

بمراہ پاک بھارت میچ کے بعد فوری وطن لوٹ گئے تھے
شائع 04 ستمبر 2023 01:55pm
تصویر/ سوشل میڈیا
تصویر/ سوشل میڈیا

ایشیا کپ میں پاکستان کیخلاف میچ کے فوری بعد بھارتی فاسٹ بالر جسپریت بمراہ کی اچانک وطن واپسی کی وجہ سامنے آگئی.

جسپریت بمراہ اور ان کی اہلیہ اسپورٹس پریزینٹر سنجنا گنسیئن نے پیر 4 ستمبر کو اپنے پہلے بچے کا استقبال کیاہے۔

جسپریت بمراہ اہلیہ کے ساتھ موجود رہنے کیلئے فوری طورپرسری لنکا سے وطن واپس آئے تھے۔

پیرکی صبح جسپریت بمراہ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر فالوورز کو بتایا کہ ان کے یہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری شیئرکرنے والے بمراہ نے لکھا، ’ہمارا چھوٹا سا خاندان بڑا ہو گیا ہے اور ہمارے دل اتنی خوشی سے سرشارہیں جتنا ہم کبھی تصور بھی نہیں کر سکتے تھے‘۔

اپنی بےپناہ خوشی کا اظہار کرنے والے بمراہ نے بتایا کہ انہوں نے بیٹے کا نام انگد جسپریت رکھا ہے

ایشیا کپ 2023 کے پہلے میچ میں بھارت اور پاکستان کے درمیان سری لنکا کے پالی کیلے اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ کی دوسری اننگز بارش کی نذر ہونے کی وجہ سے بھارتی فاسٹ بولر بولنگ نہیں کرسکے تھے۔

بمرا نے بین الاقوامی کرکٹ میں تقریبا 11 ماہ کے بعد حال ہی میں ختم ہونے والی آئرلینڈ ٹی 20 سیریز میں متاثر کن واپسی کی تھی۔ کمر کی انجری کی وجہ سے بمرا کرکٹ سے باہر ہوگئے تھے۔

ٰIndia

Pakistan vs India

ASIA CUP 2023