Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

خیبر پختون خوا: عمر قید اور پھانسی کے 12 قیدیوں نے میٹرک پاس کرلیا

سنگین جرائم کے 60 قیدیوں نے بھی نویں اور دسویں کے امتحان پاس کر لئے
شائع 04 ستمبر 2023 12:41pm

خیبر پختونخوا میں عمر قید اور پھانسی کے 12 قیدیوں نے میٹرک پاس کر لیا، جب کہ سنگین جرائم کے 60 قیدیوں نے بھی نویں اور دسویں کے امتحانات پاس کر لئے۔

خیبرپختونخوا کی مختلف جیلوں میں عمر قید اور پھانسی کی سزا پانے والے مجرمان نے میٹرک کا امتحان پاس کرلیا ہے۔

ابتدائی تفصیلات کے مطابق عمر قید اور پھانسی کے 12 قیدیوں نے میٹرک پاس کیا، جب کہ سنگین جرائم کے 60 قیدیوں نے بھی نویں اور دسویں کے امتحان پاس کر لئے ہیں۔

سینٹرل جیل پشاور کے جیل سپرٹنڈنٹ کے مطابق خیبر پختون کی جیلوں میں قید مجموعی طور پر 400 ملزمان نے میٹرک اور انٹر کے امتحانات میں حصہ لیا، جن میں سے میٹرک کے امتحانات میں پاس ہونے والوں کی تعداد 72 ہے، اور کئی قیدی میٹرک امتحان میں فیل ہوگئے ہیں۔

جیل سپرٹنڈنٹ نے کہا کہ کامیاب قیدیوں کی سزا میں ایک سال رعایت دی جائے گی، جب کہ نہم و دہم میں پاس طلباء کو انعامات سے بھی نوازا جائے گا، اور ان قیدیوں کو ڈی ایم سی کی فراہمی آئندہ ہفتے کردی جائے گی۔

KPK Police

central jail peshawar