Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

’میموری کارڈ ’اور ’فائل‘ کا کوڈ نیم استعمال کرنیوالے 4 ماڈرن ڈکیت گرفتار

ایک ملزم سافٹ ویئر انجیئنر اور ائی ایم ای آئی تبدیل کرنے کا ماہر ہے، شہریوں کو زخمی کردیتے تھے
اپ ڈیٹ 04 ستمبر 2023 12:47pm

پولیس نے بدنام زمانہ ڈکیت گروہ علی ڈان کے چار کارندے گرفتار کرلیا ہے، جو بلٹس کے لئے ’میموری کارڈ ’اور ہتھیار کے لئے ’فائل‘ کا کوڈ نیم استعمال کرتے تھے، یک ملزم سافٹ ویئر انجیئنر اور ائی ایم ای آئی تبدیل کرنے کا ماہر ہے۔

کراچی کے علاقے بلال کالونی میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ ڈکیت گروہ علی ڈان کے چار کارندے گرفتار کرلئے۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں علی ڈان، عمران، جہانزیب اور سہیل شامل ہیں، جو ڈسٹرکٹ سینٹرل میں ایک درجن سےزائدوارداتوں میں ملوث ہیں، اور انہوں نے اسپیشل برانچ کے اہلکار سے بھی سرکاری اسلحہ اور موبائل فون چھینا تھا۔

حکام نے بتایا کہ ملزمان وارداتوں کیلئے پولیس کیپ اور جعلی نمبر پلیٹ استعمال کرتے تھے، اور اس دوران شہریوں کو فائرنگ کرکے زخمی کرتے تھے، انہوں نے گولیوں (بلٹ) کا کوڈ میموری کارڈ، اور اسلحے کا فائل رکھا ہوا تھا۔

حکام کے مطابق ملزمان چھینے ہوئے موبائل فونز جہانزیب نامی شخص کو فروخت کرتے تھے، جہانزیب سافٹ انجینئر ہے، اور آئی ایم آئی تبدیل کرنے کا ماہر ہے۔

Karachi Police

Karachi Street Crimes