Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

ڈالر کیوں مہنگا ہوا، وجہ سامنے آگئی

آئندہ ماہ سے ترسیلات زر موصول ہونا شروع ہوں گی، ذرائع
شائع 04 ستمبر 2023 09:01am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

اسلام آباد: پاکستان میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ سامنے آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اسٹینڈ بائی پروگرام کے بعد درآمدات اور برآمدات شروع ہونے سے ڈالر پر دباﺅ بڑھا جب کہ جولائی میں کی گئیں بیرونی ادائیگیاں بھی ڈالر کی قدر میں اضافے کا باعث بنیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ ماہ سے ترسیلات زر موصول ہونا شروع ہوں گی جس کی وجہ سے امریکی کرنسی کے مقابلے روپے کی قدر میں استحکام آئے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند دنوں سے روپے کی قیمت ریکارڈ کمی آنے کے باعث ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

روپے کی قدر میں تیزی سے کمی پاکستان کیلئے بدترین طوفان ہے، بزنس کونسل

آرمی چیف کی تاجروں سے ملاقات کی تصدیق ہوگئی

مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 27.4 فیصد ہوگئی

اس وقت انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 305 روپے 44 روپے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 331 روپے ہے۔

دوسری جانب پاکستان بزنس کونسل کی جانب سے روپے کی قدر میں تیزی سے کمی پاکستان کے لئے بدترین طوفان قرار دیا جا چکا ہے۔

اسلام آباد

IMF

dollar vs rupee

USD VS PKR

dollar prices