Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: ڈاکٹر فلپائنی نژاد پاکستانی مریضہ کے پیٹ میں کپڑا بھول گئی

خاتون کی 2 ماہ قبل ڈیلیوری ہوئی تھی
شائع 03 ستمبر 2023 11:49pm
تصویر بذریعہ مصنف
تصویر بذریعہ مصنف

کراچی میں نجی اسپتال کے ڈاکٹر کی جانب سے بڑی غفلت سامنے آگئی، گلشن اقبال بلاک 5 میں لیڈی ڈاکٹر نے ڈیلیوری کے بعد لڑکی کے پیٹ میں کپڑا چھوڑ دیا۔

گلشن اقبال کے نجی اسپتال کی ڈاکٹر نے خاتون کی زندگی داؤ پر لگادی۔

نجی اسپتال میں لیڈی ڈاکٹر نے ڈیلیوری کے بعد لڑکی کے پیٹ میں کپڑا چھوڑ دیا۔

متاثرہ لڑکی فلپائنی نژاد پاکستانی ہے، اہلخانہ کا کہنا ہے کہ 24 سالہ خاتون کی 2 ماہ قبل ڈیلیوری ہوئی تھی، جس کے بعد سے پیٹ میں درد رہتا تھا، اور حالت غیر ہوجاتی تھی۔

اہلخانہ نے مزید بتایا کہ خاتون کو مختلف اسپتالوں میں دکھایا، پھر الٹرا ساؤنڈ میں پیٹ میں اسپنچ فوم کپڑا پایا گیا۔

خاتون کے گھر والوں نے مزید بتایا کہ جب متعلقہ نجی اسپتال گئے تو انتظامیہ نے کوئی تعاون نہیں کیا، بلکہ بدتمیزی سے پیش آئے، پھر دوسرے اسپتال میں آپریشن کروایا اور پیٹ سے سب چیزیں نکالی گئیں۔

اہلخانہ نے بتایا کہ اسپنچ فوم کے باعث خاتون کے آنتوں کو شدید نقصان پہنچا اور ہمیں بہت پریشانی کا سامنا رہا۔ اس لیے نجی اسپتال کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

گھر والوں نے گورنر، نگراں وزیراعلیٰ سندھ اور وزیرصحت سے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں انصاف فراہم کرکے لیڈی ڈاکٹر کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔

صحت

karachi

private hospital