Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

سانحہ جڑانوالا ناجائز تعلقات اور ذاتی دشمنی کا شاخسانہ نکلا

اصل حقائق سامنے آ گئے، قرآن پاک کی بے حرمتی کی تصدیق
اپ ڈیٹ 04 ستمبر 2023 12:06am
تصویر بزریعہ اے ایف پی
تصویر بزریعہ اے ایف پی

جڑانوالا سانحے کے حوالے سے اہم انکشافات سامنے آئے ہیں، پولیس واقعے سے جڑے اصل حقائق سامنے لے آئی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جڑانوالہ سانحہ دو مسیحی افراد کی آپسی رنجش کا نتیجہ ہے، عمیر عرف راجا مسیح کے پرویز مسیح کی بیوی سے ناجائز تعلقات تھے، پرویز کوڈو نامی شخص نے راجہ کو قتل کروانے کی کوشش بھی کی۔

پولیس ذرائع کے مطابق پرویز نے راجا کو قتل کروانے کیلئے اللہ دتہ کو رقم اور موٹر سائیکل دی، اللہ دتہ کوشش کے باوجود راجا کو قتل کرنے میں ناکام رہا، قتل میں ناکامی کے بعد پرویز نے راجا کو پھنسانے کیلئے یہ گھناؤنی سازش کی جس میں پرویز کوڈو کے ساتھ داؤد اور بوبی بھی شامل تھے۔

پرویز نے راجا کے نام سے توہین آمیز خط لکھا اور بے حرمتی کی، لوگ توہین آمیز خط اور مقدس اوراق دیکھ کر مشتعل ہوگئے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ اشتعال پر جڑانوالا میں مسیحی گھر اور چرچ نذرِ آتش ہوئے۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے پرویز کوڈو اور اللہ دتہ کو حراست میں لے رکھا ہے، مقدمہ میں نامزد راجا پہلے ہی پولیس حراست میں ہے۔

یاد رہے کہ جڑانوالہ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا معاملہ سامنے آنے کے بعد ہجوم نے قانون ہاتھ میں لیتے ہوئے مسیحی آبادیوں پر حملے کیے تھے جس کے دوران 19 چرچ اور 86 گھر جلائے گئے تھے۔ سیاسی رہنماؤں نے ہجوم کے اس فعل کی مذمت کی تھی۔

Extra Marital Affair

JARANWALA RIOTS

Jaranwala Incident

Revenge