Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں ڈی ایم سیز ختم، ٹاؤنز بااختیار بنا کر بحال کردیے گئے

ختم کئے گئے اداروں کے 3 ہزار ملازمین 25 ٹاؤنز کے حوالے
شائع 03 ستمبر 2023 09:00pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی میں بلدیاتی اداروں کا عبوری وقت ختم ہوگیا ہے، جس کے ساتھ ہی ڈسٹرکٹ کونسل ایسٹ، ویسٹ، ساؤتھ، سینٹرل، کورنگی اور کیماڑی بھی ختم ہوگئی ہیں۔

محکمہ بلدیات نے ڈی ایم سیز کے خاتمے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق 25 ٹاؤنز کو بااختیار بنا دیا گیا ہے۔

نومبر 2021 میں محکمہ بلدیات سندھ نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں دیگر ترامیم کے ساتھ ایک اہم فیصلہ یہ بھی کیا تھا کہ کراچی کی ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشنز جو شہریوں کو ماضی کے ٹاؤن سسٹم کےمقابلے میں بہتر اور بروقت میونسپل سروسز فراہم کرنے میں ناکام رہی ہیں، انہیں ختم کر کے جنرل پرویز مشرف کے دور میں متعارف کرائے گئے ٹاؤنز کو بحال کر دیا جائے۔

اس کے بعد 25 دسمبر 2021 کو کراچی سمیت سندھ بھر میں صوبائی حکومت کا مجوزہ بلدیاتی ترمیمی ایکٹ نافذ کیا گیا، جس کے تحت ڈسٹرکٹ کونسل تحلیل جبکہ ڈی ایم سیز ختم کردی گئیں اور نئے قانون کے تحت نئے ٹاؤنز بنائے گئے۔

مزید پڑھیں

قیمتوں میں اضافہ، انسولین غائب، جان بچانے والی ادویات پر بلیک مارکیٹ کا کنٹرول بڑھ گیا

’پیپلز پارٹی عام انتخابات میں ن لیگ سمیت کسی جماعت سے اتحاد نہیں کرے گی‘

کراچی: ٹینک میں گرنے والے بچے کا قتل یا مجرمانہ غفلت، 3 ملزمان گرفتار

نوٹیفکیشن کے مطابق ملیر کے 3، جنوبی کے 2، سینٹرل کے 5 ٹاؤنز کو مالی اختیارات مل گئے ہیں۔

اسی طرح کیماڑی، بلدیہ، گلشن اقبال، جناح، چنیسر، صفورہ، سہراب گوٹھ ٹاؤنز بھی بااختیار بنا دیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن جاری ہوتے ہی کورنگی، لانڈھی، شاہ فیصل، اورنگی، منگھوپیر، مومن آباد ٹاؤنز بھی فعال ہوگئے ہیں۔

ختم کئے گئے اداروں کے 3 ہزار ملازمین 25 ٹاؤنز کے حوالے کردیے گئے ہیں۔

تاہم، حیدرآباد میں بلدیاتی اداروں کا عبوری وقت برقرار ہے، حیدرآباد میں 9 ٹاؤن ابھی تک فعال نہ ہو سکے۔

DMCs Karachi

Towns