Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کندھ کوٹ: کچے کے علاقے میں پولیس کی کارروائی، دو مغوی بازیاب

للہ رکھیو اور فاروق قمبرانی کو11 روز قبل گاؤں قمبرانی سے اغوا کیا گیا تھا
شائع 03 ستمبر 2023 04:18pm

درانی مہر کچے کے علاقے میں پولیس نے دو مغویوں کو بازیاب کروالیا، اللہ رکھیو اور فاروق قمبرانی کوگیارہ روز قبل گاؤں قمبرانی سے اغوا کیا گیا تھا۔

کندھ کوٹ میں درانی مہر کچے کے علاقے میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اللہ رکھیو اور فاروق قمبرانی کو بازیاب کروا لیا۔

پولیس حکام کے مطابق اللہ رکھیو اور فاروق قمبرانی کو 11 روز قبل گاؤں قمبرانی سے اغوا کیا گیا تھا، اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی امجد احمد شیخ کی ہدایات پر سی آئی اے انچارج ایاز کھیڑو اور ایس ایچ او قادر بخش بنگوار کی ٹیموں نے کاروائی کی۔

حکام کے مطابق کارروائی کے دوران پولیس کی فائرنگ سے ڈاکو فرار ہوگئے، جس پر پولیس نے ڈاکوؤں کے ٹھکانوں سے دو مغویوں کو بازیاب کرالیا۔

ایس ایس پی امجد احمد شیخ نے کہا کہ پولیس مغویوں کی بازیابی کے لیے آپریشن جاری رہے گا، جلد دیگر مغویوں کو بھی بازیاب کرالیا جائے گا۔

Kacha Area

kacha operation

Kacha Robbers