Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: پولیس کو مشکوک افراد کی اطلاع دینا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا

پولیس کے تشدد کا نشانہ بننے والے نوجوان نے اپنی بائیک کو ہی آگ لگادی
شائع 03 ستمبر 2023 02:33pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

کراچی میں پولیس کو مشکوک افراد کی ون فائیو پر اطلاع دینا نوجوان کو ہی مہنگا پڑ گیا۔

پولیس نے بائیک رائیڈر تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کی بائیک کے کاغذات بھی رکھ لیے، جس پر دل برداشتہ ہوکر نوجوان نے پریس کلب کے سامنے اپنی بائیک کو ہی آگ لگادی۔

بائیک رائیڈر نے کہا کہ 15 پر فون کرکے مسافر کوچ کی شکایت کی تھی، پولیس نے مجھے بری طرح سے مارا ہے۔

بائیک رائیڈر نے مزید کہا کہ میرا کیا قصور تھا، میں نے تو شکایت کی تھی۔ ایس ایس پی ساؤتھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔

Sindh Police

Karachi Press Club

Karachi Street Crimes