Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سی ٹی ڈی کے 3 اہلکار ڈکیتی میں ملوث نکلے

تینوں اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا
شائع 03 ستمبر 2023 02:15pm

سی ٹی ڈی کے تین اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، جنہوں نے جعلی چھاپے کے دوران تاجر سے تین کروڑ چھینے تھے۔

کراچی میں کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے تین اہلکار ڈکیتی میں ملوث نکلے، جس پر تینوں اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کے مطابق مظہر، شعیب اور احسن نامی اہلکاروں نے جعلی چھاپے کے دوران کراچی کے ایک سونے کے تاجر سے تین کروڑ چھینے تھے، اور تاجر پر ٹیرر فنانسنگ کا الزام لگایا تھا۔

ڈی آئی جی نے بتایا کہ تینوں اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، اور انہیں نوکری سے برطرف کرنے کی سفارش کی ہے۔

robbers

CTD

karachi robbers