سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کے سامنے شرط رکھ دی
الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کو سینئر انتظامی افسران کی تقرریاں اور تبادلوں کی ہدایت کی تھی لیکن نگران سندھ حکومت نے تاحال عملدرآمد نہیں کیا، اور کہا ہے کہ آج یا کل الیکشن کمیشن کی ہدایت پر عمل ہوجائے گا۔ لیکن ابھی تک انتخابی شیڈول بھی نہیں آیا۔
الیکشن کمیشن نگراں سندھ حکومت کو سینئر انتظامی افسران کی تقرریاں اور تبادلوں کی ہدایت کی تھی، تاہم صوبائی نگران حکومت نے اس پر تاحال عملدرآمد نہیں کیا۔
ذرائع سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ آج یا کل الیکشن کمیشن کی ہدایت پر عمل ہوجائے گا۔ لیکن ابھی تک انتخابی شیڈول بھی نہیں آیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبے میں بڑے پیمانے پر پولیس افسران ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز کے تبادلے کیے جائیں گے، اور سینئر انتظامی افسران کی تقرریاں اور تبادلوں کرکے الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے نگراں سندھ حکومت کو ایک ہفتے میں تقرریاں اور تبادلوں کو یقینی بنانے ہدایت کی تھی۔
Comments are closed on this story.