Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

قلات: نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، لیویز اہلکار جاں بحق

فائرنگ کی زد میں آکر لیویز اہلکار کی اہلیہ بھی شدید زخمی ہوگئی، لیویز ذرائع
شائع 03 ستمبر 2023 11:13am

منگچر کے علاقے جوہان میں فائرنگ سے لیویز اہلکار جاں بحق جبکہ اہلیہ زخمی ہوگئی۔

قلات میں منگچر کے علاقے جوہان میں فائرنگ سے لیویز اہلکار جاں بحق جب کہ اہلیہ زخمی ہوگئی۔

لیویز ذرائع نے بتایا کہ نامعلوم ملزمان نے لیویز اہلکار محمد حسن لہڑی کے گھر میں گھس کرفائرنگ کی، اور اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گیا، جب کہ فائرنگ کی زد میں آکر لیویز اہلکار کی اہلیہ بھی شدید زخمی ہوگئی۔

لیویز ذرائع نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، لیویز اور ریسکیو کے رضاکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور شہید اہلکار کی لاش اور زخمی خاتون کو آر ایچ سی منگچر منتقل کیا، جب کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

بلوچستان

Target Killing