Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تیز رفتار کار پھسل کر دریائے نیلم میں جاگری، 4 افراد جاں بحق

ریسکیو ٹیم کے رضاکا روں نے چار لاشیں اور ایک زخمی کو ریسکیو کرلیا
اپ ڈیٹ 03 ستمبر 2023 10:52am

مظفرآباد میں تیزرفتار کار دریائے نیلم میں گرنے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور خاتون زخمی ہوگئی۔

آزاد کشمیر کے ضلع مظفر آباد کی تحصیل نصیرآباد میں کار دریائے نیلم میں جاگری، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی، اور ریسکیو آپریشن شروع کردیا، اور چار لاشیں اور ایک زخمی کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔

ریسکیو کے مطابق حادثہ رات کو بارش کے باعث پھسلن کی وجہ سے ہوا، حادثے میں ایک خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق ایک عورت زخمی ہوگئی، جاں بحق ہونے والوں کا تعلق گاوں چھون کے ایک ہی خاندان سے ہے۔

پولیس کے مطابق مظفرآباد سے ایک مریض کو اسپتال سے ڈسچارج کروا کر علاقہ جھینگ لے جانے والی کار رات کے پچھلے پہر چھون کے مقام پر حادثہ کا شکار ہوگئی، صبح کے وقت علاقہ مکینوں کو کار کے حادثہ کا علم ہوتے ہی مقامی رضاکاروں کی ایک ٹیم نے ریسکیو آپریشن شروع کردیا۔

azad kashmir

car accident