Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہر میں 13 لوگوں کا قتل کیوں اور کیسے؟

سسپنس اورتھرل سے بھرپورفلم 13کا ٹریلرجاری
شائع 03 ستمبر 2023 09:15am

رائٹر، ڈائریکٹرنبیل الرحمن کی سسپنس اورتھرل سے بھرپورفلم 13کا ٹریلرجاری کردیا گیا۔

فلم میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان شاہ ٹیپو سیریل کلراورمعراج سلیم تفتیشی آفیسرکے روپ میں نظرآئیں گے۔

فلم کے ٹریلر لانچ کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے نبیل الرحمان نے بتایا کہ فلم بنانے کیلئے سب سے پہلے عدنان شاہ ٹیپو کو کاسٹ کیا تھا جنہوں نے فلم میں منفرد کردار ادا کیا ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ یہ ایک مکمل فلم ہے اس میں کسی چیز کی کمی نہیں جہاں جس چیز ضرورت تھی اسے وہاں استعمال کیا گیا ۔

اداکار سلیم معراج کا کہنا تھا کہ فلم میں میری اور ہدایتکار کی بہت سی جگہ پر بحث ہوئی ہوئی کیونکہ فلم اختلاف کرنے سے کوئی اچھی چیز بنتی ہے ۔

فلم کی ٹریلرکو دیکھ کریہ اندازہ ہوجاتا ہے کہ یہ کم وبیش سیریل کلر والا موضوع ہے۔

اس موضوع پر ہالی ووڈ اورانڈین فلم انڈسٹری میں لاتعداد فلمیں بن چکی ہیں،تاہم اس فلم کی اعلیٰ عکسبندی اورتفتیشی اداروں کو چکرادینے والے مناظراس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ اس فلم میں کچھ مختلف ضرورہے۔

فلم کی کاسٹ میں عدنان شاہ ٹیپو،سلیم معراج کے علاوہ سدرہ کنول،عرفہ نبیل،تقی احمد اوروجاہت علی خان بھی نمایاں کردارادارکررہے ہیں۔

فلم 13ماہ ستمبر کی 29تاریخ کو سینما گھروں پرریلیزکی جارہی ہے۔

ٖٖٖFilm 13