Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کندھ کوٹ : دیوار گرنے سے 2 بچے جاں بحق، 6 افراد زخمی

واقعہ گاؤں رحیم بخش کھوسو میں پیش آیا
شائع 02 ستمبر 2023 07:56pm
تصویر بذریعہ مصنف
تصویر بذریعہ مصنف

کندھ کوٹ میں دیوار گرنے سے 2 بچے جاں بحق اور دو خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔

واقعہ گاؤں رحیم بخش کھوسو میں پیش آیا، جہاں مبینہ طور پر جاوید بھلکانی کے گھر کی بوسیدہ دیوار اچانک گرگئی۔

دیوار کے ملبے تلے آٹھ افراد دب گئے تھے۔ اہل علاقہ نے ملبے کو ہٹا کر دو بچوں کی لاشیں نکالیں۔

ملبے سے دو خواتین سمیت چھ افراد کو زخمی حالت میں نکالا گیا۔

مرنے والے دونوں بچوں میں 11 سالہ عبدالرحمان اور 9 سالہ دھنی بخش شامل ہیں، دونوں بچے بھائی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :

کوئٹہ میں گیس لیکج دھماکے سے گھر کی چھت گرگئی، 6 افراد جاں بحق

کراچی: کورنگی میں کارخانے میں دھماکا، چھت گئی

واقعہ کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

دیوار گرنے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گھر میں صف ماتم بچھ گئی۔

Sindh Police

Roof Collapse

Wall Collapse