Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: 96 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا ایرانی ڈیزل پکڑا گیا

دو ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔
شائع 02 ستمبر 2023 06:32pm
تصویر: نمائندہ آج نیوز
تصویر: نمائندہ آج نیوز

کراچی میں ضلع غربی کی پولیس نے 9 اعشاریہ 6 ملین روپے سے زائد مالیت کے نان کسٹم پیڈ ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام بنادی۔

اسمگلنگ ناکام بنانے کی اس کوشش میں دو ملزمان گرفتار کیے گئے، جن سے 31 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کرلیا گیا۔

نان کسٹم پیڈ ڈیزل کی مالیت پاکستانی مارکیٹ میں 96 لاکھ 67 ہزار 40 روپے ہے۔

ملزمان قاسم اور یاسین کو مزید تفتیش کیلئے کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

karachi

diesel smuggling