Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر امجدعلی کو گرفتار کر لیا گیا

امجدعلی کو ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتار کیا گیا
شائع 01 ستمبر 2023 06:55pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر امجد علی کو ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتارکر لیا گیا ہے، اور انہیں جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد علی کو ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ڈاکٹر امجد علی کو انسداددہشت گردی عدالت سے گرفتار کیا گیا، اور انہیں پولیس نے جیل منتقل کردیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر امجد خیبر پختون خوا میں پی ٹی آئی کے وزیر ہاؤسنگ رہے ہیں، انہیں عمران خان کی گرفتاری کے بعد کارکنوں میں اشتعال دلانے کے الزام میں پہلے بھی گرفتار کیا جاچکا ہے۔

پولیس کے مطابق سابق صوبائی وزیر نے 9 مئی کے احتجاج کے دوران کارکنوں کو چکدرہ موٹر وے بلاکر توڑ پھوڑ کی، چکدرہ انٹر چینج کو نذر آتش بھی کیا گیا تھا، ڈاکٹر امجد کے خلاف بغاوت اور دہشت گردی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

pti

PTI Leaders arrested