Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

قائد اعظم یونیورسٹی میں تیندوا گھس آیا

وائلڈ لائف کے اہلکاروں کو طلب کرلیا گیا
شائع 01 ستمبر 2023 02:59pm

اسلام آباد کی قائد اعظم یونیورسٹی میں تیندوا گھس آیا۔ جس کے بعد وائلڈ لائف کے اہلکاروں کو طلب کرلیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں تیندوا گھس آیا، خبر ملتے ہی وائلڈ لائف اہلکاروں کو طلب کرلیا، جنہوں نے تیندوے کی تلاش شروع کردی۔

ذرائع نے بتایا کہ تیندوا یونیورسٹی میں موجود جھاڑیوں میں چھپا بیٹھا تھا، جس کی نشاندہی انتظامیہ کے ایک فرد نے کی، جس پر خوف و ہراس پھیل گیا۔

وائلڈ لائف حکام کہنا ہے کہ تیندوا کی اطلاع ملنے پہ سرچ آپریشن کیا گیا، تاہم تیندوا واپس اپنے مسکن میں چلا گیا ہے، اور سرچ آپریشن ختم کر دیا گیا ہے۔

Qaid e Azam university