Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

دودھ فروشوں کا کھلے دودھ کی فروخت بند کرنے کا اعلان

دودھ مزید مہنگا کرنے کا مطالبہ
شائع 31 اگست 2023 06:40pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

آل کراچی ملک ریٹیلرز ویلفیئر ایسوسی ایشن نے پیر سے کراچی میں کھلے دودھ کی فروخت بند کرنے کا اعلان کردیا۔

ملک ریٹیلرز کے صدر حافظ محمد نثار نے کہا کہ انتظامیہ کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دے رہے ہیں، ڈیری فارمرز سے مہنگا دودھ خرید کر سستا نہیں بیچ سکتے۔

مزید پڑھیں: اگر آپ پھٹا دودھ پھینک دیتے ہیں تو یہ ضرور پڑھیں

حافظ نثار نے کہا کہ دکانداروں کو فی لیٹر دودھ 214 سے 218 روپے میں مل رہا ہے، فی لیٹر دودھ پر 20 روپے مارجن ملنا چاہیے۔

مزید پڑھیں: دودھ پتی چائے آپ کو کس طرح کینسر میں مبتلا کرتی ہے؟

خیال رہے کہ شہری انتظامیہ کی جانب سے دودھ کی قیمت 180 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ ریٹیلرز من مانے داموں پر دودھ فروخت کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: کیا آپ کو معلوم ہے دودھ پینے کا بہترین وقت کون سا ہے؟

شہر بھر میں دودھ کم سے کم 220 روپے فی لیٹر میں فروخت ہورہا ہے۔ اور یہ دودھ بھی خالص نہیں ہے، اس میں پانی اور کیمیکلز کی بڑی مقدار شامل ہوتی ہے۔

karachi

Milk

Strike

Milk Price

Milk Retailers