Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم کی زیر صدارت معاشی صورتحال پر اجلاس، تاجر برادری نے تعاون کی یقین دہانی کرادی

انوار الحق کاکڑ کی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ایئرپورٹس پر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت
شائع 31 اگست 2023 06:20pm
وزیراعظم اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔ فوٹو ــ ریڈیو پاکستان
وزیراعظم اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔ فوٹو ــ ریڈیو پاکستان

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرصدارت ملکی معیشت کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں تاجر برادری نے معیشت کی بحالی کیلئے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

آج اسلام آباد میں ملکی معاشی صورتحال سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انوار الحق کاکڑ نے سمندر پار پاکستانیوں کو ملک کا قیمتی اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا معاشی استحکام میں کردار قابل ستائش ہے۔

وزیراعظم نے امیگریشن اور کسٹمز حکام کو ہدایت کی کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ایئرپورٹس پر تمام سہولیات فراہم کی جائیں۔

اجلاس میں ایران کے ساتھ بارٹر ٹریڈ، ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت اور غیر ملکی زرمبادلہ کی غیر قانونی تجارت کے معاملے پر پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں مختلف اشیاء کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے موثر حکمت عملی وضع کرنے پر بھی مشاورت کی گئی۔

اس موقع پر نگراں وزیراعظم نے اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے متعلقہ حکام کو سخت ہدایات دیں۔

یہ بھی پڑھیں :

400 یونٹس والے بجلی صارفین کو ریلیف دینے کیلئے پلان تیار

’میں تو سوچتی ہوں یہ عہدہ ہی کیوں قبول کیا‘، نگراں وزیر خزانہ قائمہ کمیٹی اجلاس میں پھٹ پڑیں

اجلاس میں ملک کی کاروباری اور صنعتی برادری کے سرکردہ افراد نے شرکت کی جنہوں نے وزیراعظم کو ملک کے معاشی استحکام کے لئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

pakistan economy

economic crisis

electricity bill

Pakistan Inflation