Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: نیپا پُل کے قریب تیز رفتارمسافر بس اُلٹ گئی، متعدد مسافر زخمی

حادثے کے باعث یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر
شائع 31 اگست 2023 11:00am

نیپا پُل کے قریب تیز رفتارمسافر بس الٹ جانے کی وجہ سے حادثے میں متعدد مسافر زخمی ہوگئے۔

حادثے کے باعث یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی ہے، جبکہ حادثے میں متعدد زخمی مسافروں کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔

زخمیوں میں خواتین بھی شامل ہیں اور ابتدائی اطلاعات سے معلوم ہوا ہے کہ حادثہ ٹائر پھٹنے کے باعث پیش آیا۔