خوشبوؤں کے شہر کو مچھروں کا ڈر، بڑے پیمانے پر اسپرے مہم
دنیا کے خوبصورت ترین دارالحکومت اور خوشبوؤں کے شہر پیرس میں مچھر مار مہم کا آغاز کیا جاچکا ہے۔
شہر میں مچھر مار اسپرے کا فیصلہ ڈینگی کے ایک مریض کی تشخیص کے بعد کیا گیا۔
اس مہم کے تحت پیرس کے 13 زون میں مچھروں پر قابو پانے کے لئے وسیع پیمانے پر اسپرے کیا گیا۔
دارالحکومت پیرس میں یہ اپنی طرز کا پہلا آپریشن ہے۔
ٹائیگر مچھروں سے متاثرہ جگہوں کے ارد گرد 150 میٹر قطر کے علاقے میں کیڑے مار دوا چھڑکی گئی۔
ریجنل ہیلتھ ایجنسی کے مطابق، رات کو پیرس میں مچھروں پر قابو پانے کا ایک وسیع آپریشن ہوا۔
بائیس اگست کو ٹائیگر مچھر سے منسلک ڈینگی بخار کی تشخیص کاپہلا کیس رپورٹ کیا گیا۔
ڈینگی کا مریض فرانس سے باہر قیام کے دوران اس مچھر سے متاثر ہوا۔
اسپرے کے دوران متاثرہ علاقوں کے آس پاس کے رہائشیوں کو مطلع کیا گیا کہ مچھروں پر قابو پانے کے لئے چھڑکاؤ کے دوران اپنی کھڑکیاں بند رکھیں۔
Comments are closed on this story.