ایشیا کپ کے میچز کے لیے ٹیموں کے روٹس پر لگی لائٹس اور تاریں چور لے اڑے
ایشیا کپ کے میچز کے لیے ٹیم کے روٹس پر لگی لائٹس اور بجلی تاریں چور لے گئے، ٹھیکیدار نے ایک لاکھ 25 ہزار روپے مالیت کی لائٹس اور تاریں چوری ہونے پر تھانہ گلبرگ میں درخواست جمع کروا دی۔
ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ پاکستان میں جاری ہے، جس کے لئے پی سی بی کی جانب سے بھرپور تیاریاں کی گئی ہیں، سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور ٹیموں کے روٹس پر نئی لائٹس نصب کی گئی ہیں۔
دوسری جانب لاہور کے چور بھی نڈر ہوگئے ہیں، اور شاطر چوروں نے ایشیا کپ کے میچز کے لیے ٹیموں کے روٹس پر لگی لائٹس اور بجلی کی تاریں چوری کرلی ہیں۔
ٹھیکیدار کے مطابق ایشیا کپ میں شریک ٹیمزکے استقبال کیلئے ایک لاکھ 25 ہزار روپے مالیت کی لائٹس اور تاریں لگائی تھیں جو چور لے اڑے۔ ٹھیکیدار نے لاہور کے تھانہ گلبرگ میں چوری کی درخواست جمع کروا دی ہے۔
Comments are closed on this story.