Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

’ایمان مزاری ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں‘

سائفر، توشہ خانہ، فارن فنڈنگ کا ایک مقدمہ درج نہیں ہوسکتا، عطا تارڑ
شائع 29 اگست 2023 11:35pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل
Will Imran Khan be released after suspension of sentence in Toshakhana case?| Spot Light | Aaj News

پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ایمان مزاری ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ عمران خان پر سائفر، توشہ خانہ، فارن فنڈنگ کا ایک مقدمہ درج نہیں ہوسکتا، مقدمات الگ الگ ہی ہوسکتے ہیں۔

آج نیوز کے ”پروگرام اسپاٹ لائٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے سائفر کیس میں عمران خان کی گرفتاری سے متعلق سوال پر کہا کہ کیا قتل کے مجرم کو گرفتار نہ کیا جائے، ایک کیس میں ملزم گرفتار ہو تو دوسرے میں کیوں نہیں ہوسکتا۔

لیگی رہنما نے کہا کہ 10 قتل کے واقعات کے 10 مختلف مقدمات درج ہوں گے، سائفر، توشہ خانہ، فارن فنڈنگ کا ایک مقدمہ درج نہیں ہوسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے جلسے میں سائفر لہرایا، انہوں نے پاکستان اور امریکا کے تعلقات خراب کئے، عمران خان کا 16 اگست کو 30 اگست تک جوڈیشل ریمانڈ منظور ہوا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کےخلاف کوئی جعلی کیس نہیں بنایا گیا حالانکہ انھوں نے رانا ثنا پر منشیات کا جھوٹا کیس بنایا تھا۔

انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان لوگوں کو ایمانداری کے لیکچر دیا کرتے تھے، ان کی اپنی توشہ خانہ کی چوری پکڑی گئی۔

شیریں مزاری کی صاحبزادی سے متعلق عطا تارڑ نے کہا کہ ”ایمان مزاری اداروں کےخلاف نعرے لگاتی ہیں، ایمان مزاری ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں، انھیں جلسوں کیلئے فنڈنگ کہاں سے ہوتی ہے“۔