Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایشیا کپ : نیپال کیخلاف افتتاحی میچ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان

پاکستان کی میزبانی میں ایشیا کپ 30 اگست سے 17 ستمبر تک کھیلا جائے گا
شائع 29 اگست 2023 10:48pm
فوٹو ــ فائل ( پی سی بی )
فوٹو ــ فائل ( پی سی بی )

ایشیا کپ میں نیپال کےخلاف افتتاحی میچ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ پاکستان کی میزبانی میں ایشیا کپ 30 اگست سے 17 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔

ٹیم کے کپتان بابراعظم اور شاداب خان نائب کپتان ہوں گے۔

قومی ٹیم میں فخر زمان، محمد رضوان، امام الحق، سلمان علی آغا میں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ افتخاراحمد، محمد نواز، نسیم شاہ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

ایشیا کپ کے شیڈول کے مطابق افتتاحی میچ 30 اگست کو پاکستان اور نیپال کے درمیان ملتان میں کھیلا جائے گا۔

31 اگست کو کینڈی میں بنگلا دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔

روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 2 ستمبر کو کینڈی میں کھیلا جائے گا۔

3 ستمبر کو بنگلادیش اور افغانستان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مدمقابل ہوں گے۔

4 ستمبر کو بھارت اور نیپال کا مقابلہ کینڈی میں ہوگا

5 ستمبر کو افغانستان اور سری لنکا لاہور میں آمنے سامنے ہوں گے۔

اس کے علاوہ سپر 4 مرحلے کا ایک میچ بھی لاہور میں کھیلا جائے گا جبکہ سپر 4 مرحلے کے 5 میچ کولمبو میں ہوں گے۔

9 اور 10 ستمبر کو سپر فور مرحلے کے 2 میچ کینڈی میں ہوں گے، سپر فور مرحلے کے 3 میچوں کی میزبانی دمبولا کے پاس ہے۔

ایشیاکپ 2023 کا فائنل 17 ستمبر کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

Pakistan Cricket Team

ASIA CUP 2023

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)