Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں شارع فیصل پر شیر کا گشت، ایک شخص پر حملہ

شیر کو دیکھنے کیلئے شہری بھی پہنچ گئے، شیر کے حملے میں شہری محفوظ رہا
اپ ڈیٹ 29 اگست 2023 11:10pm
A tiger that came to Karachi Shahrah-e-Faisal was captured - Aaj News

کراچی میں شارع فیصل پر شیر آگیا جسے دیکھنے کیلئے شہری بھی پہنچ گئے۔ شیر نے ایک شخص پر حملہ کیا جو خوش قسمتی سے محفوظ رہا۔ نگراں وزیراعلیٰ مقبول باقر نے واقعہ کا نوٹس لیا۔

شارع فیصل پر عائشہ باوانی کالج کے قریب شیر دیکھا گیا جو بڑے آرام سے ٹہل رہا تھا۔

شیر ٹہلتے ہوئے ایک عمارت کی پارکنگ میں پہنچ گیا، جس کے بعد پولیس اہلکار موقع پر پہنچے، جبکہ شیر کو دیکھنے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد بھی پہنچی۔

شیر کے گشت کے بعد شارع فیصل پر عائشہ باوانی کالج کے سامنے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

ابتدائی طور پر پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑی کے ذریعے شیر کو منتقل کیا جا رہا تھا کہ شیرگاڑی سے باہر نکل آیا، پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے۔

کچھ دیر گھومنے کے بعد شارع فیصل پر آنے والے شیر کو پکڑ لیا گیا، شیر کو قابو کرکے پنجرے میں ڈالنے کے بعد اس کی وائلڈ لائف دفتر منتقلی کے انتظامات کیے گئے۔

نگراں وزیراعلیٰ کا نوٹس

نگراں وزیراعلیٰ مقبول باقر نے واقعہ کا نوٹس لیا اور محکمہ وائلڈ لائف کو شارع فیصل پہنچنے کی ہدایت کی۔

مقبول باقر نے رہائشی علاقے میں شیر رکھنے سے متعلق انکوائری رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ شیر کو جلد پکڑ کر تحویل میں لیا جائے۔

انھوں نے کہا کہ کس کی اجازت سے شیر کو رہائشی علاقےمیں رکھا گیا، وائلڈ لائف کے ساتھ پولیس، انتظامیہ کو بھی تعاون کرنے کی ہدایت کی گئی۔

karachi

Karachi Police

Karachi Zoo

Justice (Rtd) Maqbool Baqir

lion roaming the streets in Karachi