Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلوچستان : مہنگائی کے باعث خودکشی کے 2 واقعات، ایک نوجوان جاں بحق، دوسرا شدید زخمی

جھل مگسی میں نوجوان نے سر میں گولی مار لی، ڈیرہ مراد جمالی میں خود کو گولی مارنے والا شدید زخمی
اپ ڈیٹ 29 اگست 2023 05:48pm

بلوچستان کے نصیرآباد ڈویژن میں مہنگائی کے باعث خود کشی کے 2 واقعات میں ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوا۔

ڈیرہ مراد جمالی نصیرآباد ڈویژن میں بے روزگاری اور مہنگائی کے باعث نوجوانوں میں خودکشی کے واقعات بڑھنے لگے۔

خودکشی کا پہلا واقعہ جھل مگسی کے علاقے باریجا میں پیش آیا۔ جہاں 27 سالہ نوجوان علی دوست مگسی نے مہنگائی اور بے روزگاری کے باعث اپنے سر میں گولی مار کر خودکشی کرلی۔ گولی لگنے سے نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

ڈیرہ مراد جمالی کے گوٹھ اسد اللّٰہ کھیازئی کے رہائشی 22 سالہ نوجوان نورالدین کھیازئی نے مہنگائی کے باعث خود کو گولی مار کر خودکشی کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں :

کراچی سے لے کر خیبر تک بجلی کے بلوں کے خلاف احتجاج کا پانچواں روز

چینی کے دام ایک بار پھر بڑھ گئے

گولی لگنے سے نوجوان شدید زخمی ہوا اور اسے سول اسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کیا گیا۔

Suicide

food inflation

electricity bill