Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

برطانیہ کے ائر ٹریفک کنٹرول میں تکنیکی مسئلہ، کئی پروازیں منسوخ

سیکڑوں مسافر ائرپورٹ پر پھنس گئے۔
شائع 28 اگست 2023 08:27pm
تصویر بزریعہ روئٹرز
تصویر بزریعہ روئٹرز

برطانیہ کے ائر ٹریفک کنٹرول میں تکنیکی مسئلہ پیدا ہونے سے طیاروں اور ہوائی اڈوں پر پروازیں طویل تاخیر کا شکار ہوگئیں، جبکہ سیکڑوں مسافر ائرپورٹ پر پھنس گئے۔

برطانیہ کی نیشنل ائر ٹریفک سروس (نیٹس) کی اجنب سے جاری بیان میں اطلاع دی گئی کہ برطانیہ کی فضائی حدود کا استعمال کرنے والی پروازیں پیر کو کئی گھنٹوں تک تاخیر کا شکار ہوئیں اور منسوخ بھی ہوئیں۔

بیان میں کہا گیا کہ ایک تکنیکی مسئلہ تھا جسے شناخت کے بعد ٹھیک کرلیا گیا ہے۔

مسئلہ پیدا ہونے کے بعد نیٹس کو پہلے ہوائی جہازوں کی آمدو رفت کو محدود کرنا پڑا اور مینولی فلائٹ پلانز کو درج کرنا پڑا۔

کیونکہ اس مسئلے نے فلائٹ پلانز کے خود کار طریقے سے کام کرنے کی صلاحیت کو متاثر کیا تھا۔

اس کے بعد ائر لائنز اور ہوائی اڈوں کو تاخیر اور منسوخی کی وارننگز جاری کی گئیں۔

مزید پڑھیں

کینیڈا کی امیگریشن کے 13 طریقے، رواں برس ساڑھے 4 لاکھ افراد کیلئے مواقع

جدہ میں پاکستانی مزدور کیلئے ائر ایمبولینس پہنچنے پر یمنی ساتھی حیران

جرمنی میں نئے قانون کی منظوری ، شہریت لینا آسان ہوگیا

قبل ازیں، آئرش ائر ٹریفک کنٹرول فراہم کرنے والے ”ایئر ناؤ آئرلینڈ“ نے کہا تھا کہ برطانیہ کے کچھ حصوں میں عام تعطیل کے دوران پیش آئے اس مسئلے کے نتیجے میں ’یورپ بھر میں ان پروازوں کے لیے خاصی تاخیر ہوئی جو برطانیہ کی فضائی حدود سے یا اس کے ذریعے سفر کر رہی ہیں‘۔

برٹش ائرویز کا کہنا ہے کہ اس کی پروازوں میں شدید خلل پڑ رہا ہے اور اس نے اپنے شیڈول میں ”نمایاں تبدیلیاں“ کی ہیں، جبکہ ریانیر سمیت دیگر ایئر لائنز نے بھی کہا کہ برطانیہ جانے والی کچھ پروازیں ڈیلے یا منسوخ ہو جائیں گی۔

British Airways

Air Traffic Control

Technical Problem