Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سی ٹی ڈی کی سچل میں کارروائی،2 دہشتگرد دستی بم سمیت گرفتار

گرفتارملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے
شائع 28 اگست 2023 02:59pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

کراچی میں سچل کےعلاقے میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد، دو دستی بم اور پستول سمیت گرفتار کرلیے ہیں۔

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتارملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، ان کی شناخت اللہ رکھیو منگی اور یاسر حسن لاشاری کے نام سے ہوئی ہے۔

حکام نے کہا کہ ملزمان سے تنظیم کی چندے کی رسیدیں اور پمفلٹ بھی ملے ہیں اور ان کو 5 افراد کو قتل کرنے کا ٹارگٹ دیا تھا۔

سی ٹی ڈی نے کہا کہ ملزمان کے خلاف 5 مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

karachi

CTD