Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

جڑانوالہ سانحے پر جوڈیشل انکوائری کیلئے دائر درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض

درخواست گریس بائبل فیلوشپ چرچ پاکستان نے دائر کی کی ہے
شائع 28 اگست 2023 09:56am
جڑانوالہ میں مظاہرین کے ہاتھوں توڑ پھوڑ کی گئی چرچ کی عمارت پر لوگ جمع ہیں - تصویر/ روئٹرز
جڑانوالہ میں مظاہرین کے ہاتھوں توڑ پھوڑ کی گئی چرچ کی عمارت پر لوگ جمع ہیں - تصویر/ روئٹرز

لاہور ہائیکورٹ میں جڑانوالہ سانحے پرجوڈیشل انکوائری کے لیے دائر درخواست پر رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کردیا۔

رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کرتے ہوئے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے لیے دائر کی گئی درخواست ساتھ لف نہیں ہے ہے۔

درخواست گریس بائبل فیلوشپ چرچ پاکستان نے دائر کی کی ہے جس پرلاہور ہائیکورٹ اعتراضی درخواست پر سماعت کرے گا۔ درخواست میں چیف سیکرٹری، ہوم سیکرٹری، آئی جی پنجاب اور فیصل آباد کے پولیس افسران فریق بنایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: جڑانوالہ واقعہ: پنجاب حکومت نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی

درخواست میں مؤقف پیش کیا ہے کہ 16 اگست کو قرآن پاک کی توہین کا غیر حقیقی، جعلی اور جھوٹا واقعہ پیش آیا، ایک جنونی نے مقامی مسجد میں واقعہ کا اعلان کیا اور انتہا پسند اشتعال میں آئے۔

درخواست میں کہا کہ جڑانوالہ واقعہ میں 25 چرچ اور 200 سے زائد گھروں کو جلایا گیا، مسیحیوں کے گھروں کو لوٹنے کے بعد تباہ کیا گیا اور مشتعل جنونی ہجوم نے آسمانی کتابوں کی توہین بھی کی۔

مزید واقعے پر جے آئی ٹی تشکیل پا چکی مگر اس عمل میں کافی دیر لگ سکتی ہے۔ وقوعہ کے دو ہفتوں بعد بھی کئی متاثرین بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔

استدعا کی کہ مسیحی برادری کے تحفظ کے لیے تمام شریک ملزمان کو گرفتار کیا جائے، فوٹیج میں نظر آنے والے ملزمان کو دھمکیاں دینے سے روکنے کیلئے قانون کے مطابق کاروائی کرنے کے ساتھ مسیحی برادری کے متاثرین کی نارمل زندگی میں بحالی کے لیے فوری انتظامی اور مالی معاونت کی جائے۔

Faisalabad

Jaranwala

JARANWALA RIOTS

Jaranwala Incident