Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

زمینداروں اور کاشتکاروں کا احتجاج، تین صوبوں کو ملانے والی قومی شاہراہ بند

مظاہرین کا وزیراعلیٰ بلوچستان اور محکمہ ایری گیشن کے اعلیٰ حکام سے پانی کی فراہمی کا مطالبہ
شائع 27 اگست 2023 10:26pm
تصویر بزریعہ مصنف
تصویر بزریعہ مصنف

جعفرآباد میں نہری پانی کی مصنوعی قلت کے خلاف ٹیل کے زمینداروں اور کاشتکاروں نے سندھ پنجاب اور بلوچستان کو ملانے والی قومی شاہراہ بلاک کردی، احتجاج کے باعث شاہراہ پرگاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

ٹیمپل شاخ کے زمینداروں نے غلام حسین بگٹی کی قیادت میں نہری پانی کی عدم فراہمی کےخلاف احتجاجاً سندھ، پنجاب اور بلوچستان کو ملانے والی قومی شاہراہ کو 4 گھنٹے تک بند رکھا۔

 تصویر بزریعہ مصنف
تصویر بزریعہ مصنف

اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ پٹ فیڈر کینال میں وافر مقدارمیں پانی ہونے کے باوجود ہمیں پانی نہیں دیا جارہا، جس کے باعث ہزاروں ایکڑ پر کاشت کی گئی چاول کی فصل تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے۔

مقررین نے کہا کہ اگر زمینوں کو بروقت پانی نہ دیا گیا تو ہماری فصل ختم ہوجائے گی اور ہم معاشی تباہی کا شکار ہوجائیں گے، کیونکہ 2022 کے سیلاب سے ان کا پہلے ہی نقصان ہوا ہے۔

 تصویر بزریعہ مصنف
تصویر بزریعہ مصنف

مظاہرین نے وزیراعلیٰ بلوچستان اور محکمہ ایری گیشن کے اعلیٰ حکام سے پانی کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔

Farmer Protest

Jaffarabad